شہباز شریف کی درخواست ضمانت نیب نے بینچ تبدیلی کے لیے درخواست دائر کردی

شہباز شریف کی درخواست پر وہی بنچ سماعت کرے جو پہلے سماعت کرچکا ہے، درخواست میں استدعا


ویب ڈیسک February 10, 2019
شہباز شریف کی درخواست پر وہی بنچ سماعت کرے جو پہلے سماعت کرچکا ہے، درخواست میں استدعا۔ فوٹو: فائل

نیب نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے والے بینچ کی تبدیلی کے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

نیب نے شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنے والے لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کی تبدیلی کے لیے درخواست دائر کردی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف کی درخواست پر وہی بنچ سماعت کرے جو پہلے سماعت کرچکا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شہباز شریف کی آشیانہ کرپشن کیس میں درخواستِ ضمانت سماعت کیلئے منظور

نیب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں بنچ سماعت کر رہا ہے جب کہ اس سے پہلے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی لہذا وہی بنچ سماعت کرے جو پہلے سماعت کر چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |