کراچی میں گرفتار ملزم ابوبکر کی نشاندہی پر بند مکان سے دھماکا خیز مواد برآمد

ملزم کی نشاندہی پر مکان سے دھماکا خیز مواد،ڈیٹونیٹر،بیٹری اوردیگرسامان قبضے میں لےلیا،پولیس


ویب ڈیسک July 26, 2013
ملزم کی نشاندہی پر مکان سے دھماکا خیز مواد،ڈیٹونیٹر،بیٹری اوردیگرسامان قبضے میں لےلیا،پولیس فوٹو:فائل

سرجانی ٹاؤن میں سی آئی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرکے گرفتار ملزم ابو بکر کی نشاندہی پر بند مکان سے دھماکا خیز مواد اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس مقبول باقر حملے کےگرفتار ملزم ابو بکر نےانکشاف کیا تھا کہ سرجانی ٹاؤن میں ایک مکان میں دہشت گردوں نے موٹرسائیکل میں بم نصب کرنے کا سامان رکھا ہوا ہے، جس پر حساس ادارے اور پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر چھاپہ مارا کر مکان سے 5 کلو دھماکا خیز مواد،ڈیٹونیٹر،بیٹری اور 2 موٹرسائیکلیں قبضے میں لےلیں جبکہ پولیس نےاطراف کے مکانوں پر بھی چھاپہ مارا اور 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں