بھارتی فوج پر چین کا اتنا خوف کہ آسمان پر موجود سیاروں کو ہی ’’چینی ڈرون‘‘ سمجھتی رہی

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزیکس نےیہ حقیقت آشکارکی کہ فوج جس کو چینی ڈرن سمجھ رہی تھی وہ دراصل سیارے تھے،بھارتی اخبار

فوج کے مطابق چینی ڈرونز نے دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول کی 155 بار خلاف ورزیاں کیں۔،بھارتی اخبار

ایک بھارتی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی فوج 6 ماہ تک سیارہ زہرہ اور مشتری کو "چینی ڈرون" سمجھ کر اس پر نظر رکھتی رہی۔

کولکتہ کے اخبار ٹیلیگراف نے بھارتی فوج کی اس احمقانہ حرکت کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے لکھا کہ فوج نے اپنی رپورٹ ميں کہا کہ اس نے چین کے ساتھ سرحد پر واقع جھیل پر چینی ڈرونز کو گزشتہ سال اگست سے رواں سال فروری کے دوران 329 بار دیکھا ، اخبار کے مطابق فوجی ذرائع کا کہنا تھا کہ چینی ڈرونز نے دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول کی 155 بار خلاف ورزیاں کیں۔


اخبار ٹیلیگراف لکھتا ہے کہ بالآخر بھارتی فوج نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس سے رابطہ کیا اور ان ڈرونز کی حقیقت جاننے میں مدد طلب کی تو اس وقت یہ حقیقت آشکارہوئی کہ فوج جس کو چینی ڈرنز سمجھ رہی تھی وہ دراصل سیارہ زہرہ اورمشتری تھا۔

واضح رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان رواں سال سرحدی تنازعے نے اس وقت شدت اختیار کر لی تھی جب چینی فوج نے بھارتی علاقے میں گھس کو اس کی فوجی چوکیاں اکھاڑ دی تھیں۔
Load Next Story