جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار کی حمایت کا اعلان

صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کے فیصلے سے خود پیپلزپارٹی کے علاوہ کسی کو بھی نقصان نہیں ہوگا، منور حسن


ویب ڈیسک July 26, 2013
جماعت اسلامی تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کرے گی جس کاباضابطہ اعلان آج شام کیا جائے گا، سید منور حسن فوٹو: فائل

LONDON: جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات ميں ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دے گی۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا کہ ان کی جماعت نے صدارتی انتخاب میں تحریک انصاف کی حمایت کرنے کا فیصلہ ہے تاہم اس بات کا باضابطہ اعلان آج شام کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں ایک ہی امیدوار کو ووٹ دیا جا سکتاہے اس لیے جماعت اسلامی کے اراکین تحریک انصاف کے جسٹس وجیہہ الدین کو ہی اپنا ووٹ دیں گے۔

سید منورحسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے وقت جماعت اسلامی سے مشاورت نہیں کی تاہم ان کے اس فیصلے سے پیپلزپارٹی کے علاوہ کسی اورکو نقصان نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |