کراچی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق 2بھتہ خوروں سمیت 4 ملزمان گرفتار

صدر پارکنگ پلازہ اور گلشن معمار میں فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا ، پولیس


ویب ڈیسک July 26, 2013
صدر پارکنگ پلازہ اور گلشن معمار میں فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا ، پولیس فوٹو : فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ پولیس نے 2بھتہ خوروں سمیت 4 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

کراچی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نےرضویہ میں مقابلےکےبعدبھتہ خوری کےالزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا ،اینٹی وائلنٹ کرائم سیل حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان عدنان اور آصف نے دوران تفتیش بھتہ خوری کی 50سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ یوم علی پرسیکیورٹی انتظامات کےسلسلےمیں کلفٹن میں بھی سرچ آپریشن کیاگیا،پولیس نےمختلف ہوٹلوں، گیسٹ ہاوسز اور کرائے کے گھروں کی تلاشی لی، اس دوران 2 مشتبہ افراد کوبھی حراست میں لےلیاگیا۔

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیوں کے باوجود کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ نہ رک سکا آج صدر پارکنگ پلازہ اور گلشن معمار میں فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا ، پولیس کے مطابق مقتولین کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی،کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں