پیپلز پارٹی کا صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ جمہوری روایات کے برخلاف ہےوزیراعظم

تحریک انصاف نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا جو قابل ستائش ہے، نوازشریف


ویب ڈیسک July 26, 2013
تحریک انصاف نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا جو قابل ستائش ہے، نوازشریف۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہئے تھا کیوں کہ یہ جمہوری روایات کے خلاف ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس اسلام آبادمیں ملاقات کے لیے آنے والے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کے وفد سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے پیپلز پارٹی کے بائیکاٹ کو جمہوری روایت کے برخلاف قرار دیا۔ وزیراعظم نے تحریک انصاف کی جانب سے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے عمل کی بھی تعریف کی اور کہا کہ تحریک انصاف نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کی جانب سے صدارتی انتخاب 6اگست کے بجائے 30 جولائی کو کرانے کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، سپریم کورٹ میں مسلم لیگ(ن) نے صدارتی انتخاب 30 جولائی کو کرانے کی درخواست جمع کرائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں