نانگا پربت سرکرنے والی رومانیہ کی کوہ پیما ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

دہشت گردی ہرجگہ ہوتی ہے، ہمیں پاکستان نے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی، کوہ پیما زولٹ توروک


ویب ڈیسک July 26, 2013
دہشت گردی ہرجگہ ہوتی ہے، ہمیں پاکستان نے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی، کوہ پیما زولٹ توروک۔ فوٹو وکی پیڈیا

سانحہ دیامرکے باوجود نانگاپربت کی چوٹی سرکرنے والی رومانیہ کی کوہ پیما ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی جب کہ ٹیم سیکیورٹی انتظامات پراطمینان کااظہارکیا۔

اسلام آباد پہنچنے پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے رومانیہ کے کوہ پیما زولٹ توروک نے کہا کہ ہم کیمپ سے 6 ہزارمیٹرکی بلندی پرتھے جب ہمیں پتہ چلا کہ بیس کیمپ میں موجود تمام کوہ پیماؤں کو قتل کردیا گیا ہے، ہمارے سفارت خانے، حکومت پاکستان اور گلگت بلتستان کی حکومت نے ہمیں مہم پوری کرنے سے منع کیا تھا لیکن ہم نے کہا کہ دہشت گردی ہرجگہ ہوتی ہے، ہمیں پاکستان نے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جس پرہم شکرگزارہیں،اس موقع پر صدرالپائن کلب پاکستان منظورحسین نے کہا رومانیہ کے کوہ پیماؤں نے مشکل راستے سے چوٹی سرکی اورکامیاب رہے۔

واضح رہے کہ 22 جون کو نانگا پربت بیس کیمپ پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 10غیرملکی سیاحوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ واقعے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں