روزہ رکھنے پر نکالے گئے شکیل عباسی کو دوبارہ ہاکی ٹریننگ کیمپ میں بلا لیا گیا

کیمپ میں ٹریننگ کے دوران اب یہ کھلاڑیوں کی صوابدید ہے کہ وہ روزہ رکھتے ہیں یا نہیں، کوچ اختر رسول

شکیل عباسی کو کیمپ سے نکالے جانے پر عوام کی جانب سے کوچ اختر رسول شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ اختر رسول نے روزہ رکھ کر ٹریننگ کیمپ میں شریک ہونے پر کیمپ سے نکالے گئے اولپپیئن شکیل عباسی کو دوبارہ کیمپ میں بلا لیا ہے ۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اختر رسول کا کہنا ہے کہ کیمپ میں ٹریننگ کے دوران اب یہ کھلاڑیوں کی صوابدید ہے کہ وہ روزہ رکھتے ہیں یا نہیں، قبل ازیں اختر رسول نے شکیل عباسی کو ٹریننگ کیمپ میں روزہ رکھ کر شریک ہونے پر کیمپ سے نکال دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو ایشیا کپ کے لیے لگائے گئے ٹریننگ کیمپ کےدوران روزہ رکھنے سے منع کیا گیا تھا کیونکہ روزہ رکھ کر ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کر پاتے۔


شکیل عباسی کو کیمپ سے نکالے جانے پر عوام کی جانب سے کوچ اختر رسول شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم آئندہ ملائیشیا میں ایشیا کپ میں شرکت کرے گی اور ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے اسے یہ ٹورنامنٹ جیتنا لازمی ہے۔
Load Next Story