اسلام آباد ملین مارچ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا مولانا فضل الرحمن

حکومت کی اسلام دشمنی کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان عمل میں اترچکے ہیں


ویب ڈیسک February 10, 2019
حکومت کی اسلام دشمنی کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان عمل میں اترچکے ہیں (فوٹو : فائل)

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی اسلام دشمنی کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان عمل میں اترچکے ہیں اسلام آباد کا ملین مارچ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے، ختم نبوت کے قانون کو چھیڑنے اور قادیانیوں کو کھلی چھٹی دے کر حکمران مغربی ایجنڈے پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت ریاست مدینہ کا نام لے کر عوام کو بے وقوف بنارہی ہے۔

فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اسلام دشمنی کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان عمل میں اترچکے ہیں، سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختون خوا کے ملین مارچ کے بعد اسلام آباد کا ملین مارچ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو اقتصادی اور معاشی طور پر دیوالیہ کردیا اور خود در بدر بھیک مانگ رہے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ علماء کرام کی قربانیوں کی وجہ سے سامراجی قوتوں سے آزادی ملی، اپنے اکابر کے مشن کو زندہ رکھتے ہوئے سامراج کے ایجنٹوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، ملک بھر میں ملین مارچ میں عوام کی والہانہ شرکت حکمرانوں کے غیر اسلامی اقدامات پر عدم اعتماد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں