پارا چنار کے مرکزی بازارمیں 2 بم دھماکے 48 افراد جاں بحق 150 سے زائد زخمی
مرکزی بازار میں جس وقت دھماکا ہوا تو اطراف کی آبادی کے لوگ افطاری کا سامان خرید رہے تھے۔
پارا چنار کے مرکزی بازار میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 48 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق پہلا دھماکا قصائی چوک اوردوسرا تیواڑ اڈا کے قریب ہوا جبکہ دونوں دھماکوں میں بم موٹر سائیکل میں نصب کئے گئے تھے، مرکزی بازار میں جس وقت دھماکا ہوا تو اطراف کی آبادی کے لوگ افطاری کا سامان خرید رہے تھے، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔
دوسری جانب پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق دونوں دھماکے خودکش تھے، دھماکے اتنے زور دار تھے کہ ان کی آواز ایجنسی بھر میں سنائی دی جبکہ 12 گاڑیوں اور کئی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بازار کو بند کرادیا گیا۔
اس سے قبل آج سہ پہر اپر کرم ایجنسی میں بھی ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا تھا جس میں مسافر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئےتھے۔