سندھ ہائیکورٹچیف سیکریٹری و دیگر کو نوٹسز کا اجرا

سیڈا، چیئرمین کو29 اگست کو کیس سے متعلق تمام مواد عدالت میں پیش کرنیکا حکم

سیڈا، چیئرمین کو29 اگست کو کیس سے متعلق تمام مواد عدالت میں پیش کرنیکا حکم، فوٹو : فائل

سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بنچ نے سپرنٹنڈنگ انجینئرآبپاشی خیر محمد ڈاہری کی پٹیشن پر چیف سیکریٹری، سیکریٹری آبپاشی، ایم ڈی ڈرینج اتھارٹی، ڈائریکٹر، چیئرمین لیفٹ بینک کینال، چیئرمین نارا کینال، ڈی جی نیب اور دیگر کو 29 اگست کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سیڈا، چیئرمین ایریا واٹر بورڈ، ڈائریکٹرز اور ممبرز کو حکم دیا ہے کہ وہ اس کیس سے متعلق تمام مواد عدالت میں پیش کریں۔


خیر محمد ڈاہری کی جانب سے دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت کے حکم کے بعد10مارچ کو اسے ڈائریکٹر نارا کینال میرپورخاص تعینات کیا گیا، لیکن ڈائریکٹر نارا کینال میرپورخاص غلام مصطفی اُجن نے چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا اور اس دوران ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لیے غیر قانونی اجلاس منعقد کر کے امیدواروںکو 24 اگست کو انٹرویو کے لیے بلوایا گیا ہے۔
Load Next Story