محسن حسن خان کی سابقہ اہلیہ رینا رائے کی 13 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی
فلم کی کہانی حقیقی واقعےپرمبنی ہےجس میں بھارتی ریاست کا گورنراپنےاختیارات کااستعمال کرتےہوئےایک مجرم کومعافی دےدیتاہے
70 اور 80 کی دہائی کی نامور اداکارہ اور محسن حسن خان کی سابقہ اہلیہ رینا رائے کی 13سال بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں واپسی ہورہی ہے۔
رینا رائے بنگالی ہدایت کار اگنی دیو کی فلم میں کام کریں گی جس میں ان کے ہمراہ مرکزی کردار ونود کھنا ادا کریں گے، ہدایت کارنے جب رینا رائے کو فلم کی کہانی سنائی تو انہیں اسٹوری اتنی اچھی لگی کہ وہ منع نہ کرسکیں اورانہوں نے فلم میں کام کرنے کی فوری حامی بھرلی، فلم کی کہانی ایک حقیقی واقعے پر مبنی ہے جس میں بھارت کی ریاست کا گورنر آئین میں دیئے گئے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک مجرم کو خاص طورپر معافی دے دیتا ہے۔
ہدایت کار اگنی دیو اس سے قبل بھی اپنی فلموں کے ذریعے معاشرے میں چھپی برائی اورکرپشن جیسے مسائل کو عوام کے سامنے لاچکے ہیں۔ انہوں نے پارک اسٹریٹ میں زیادتی کے واقعے اور مہارشٹرا میں تعلیم کے شعبے میں منظر عام پر آنے والے کرپشن اسکینڈل جیسے واقعات پر فلمیں بنائیں۔