لاہورمیں درندہ صفت شخص نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بچی کی حالت خون زیادہ بہنے کی وجہ سے خطرے میں ہے، اسپتال ذرائع


ویب ڈیسک February 11, 2019
بچی کی حالت خون زیادہ بہنے کی وجہ سے خطرے میں ہے، اسپتال ذرائع۔ فوٹو:فائل

گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں ایک نامعلوم شخص نے 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور فرار ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں ایک درندہ صفت شخص نے 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور لرزہ خیز واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کی حالت خون زیادہ بہنے کی وجہ سے خطرے میں ہے جب کہ گارڈن ٹاؤن تھانے کی پولیس کارروائی کیلیے اسپتال پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تاہم متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں