سانگھڑ کے نزدیک مسافر وین اور کار میں تصادم 3 افراد جاں بحق

سانگھڑ اسپتال میں سہولیات کی کمی کے باعث کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ریسکیو ذرائع


صغیر راجپوت February 11, 2019
سانگھڑ اسپتال میں سہولیات کی کمی کے باعث کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو : فائل

راؤتیانی کے قریب مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانگھڑ کے نواحی گاؤں راؤتیانی کے قریب مسافر وین اور ڈبل ڈور ڈاٹسن میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے جن میں 2 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلیے سانگھڑ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سانگھڑ اسپتال میں سہولیات کی کمی کے باعث کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ کئی مریضوں کو نواب شاہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔