مولانا حامد الحق حقانی جمعیت علمائے اسلام س کے امیر منتخب
آزادی کی تحریکیں جہاد کے ذریعے ہی کامیاب ہوسکتی ہیں، نومنتخب امیر کا اجلاس سے خطاب
مولانا حامد الحق حقانی کو جمعیت علماء اسلام (س) کا امیر منتخب کرلیا گیا۔
جمعیت علماء اسلام (س)کی مرکزی مجلس شوریٰ اور جنرل کونسل کا اجلاس گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہوا، ملک بھر سے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی اور مولانا حامد الحق حقانی کو متفقہ طور پر جمعیت کی دستوری مدت کے لیے امیر منتخب کیاگیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حامد الحق حقانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت کو ہر سطح پر منظم کیا جائے گا ،انھوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی فتح نے ثابت کردیا ہے کہ آزادی کی تحریکوں کو جنگ ،تشدد اور قوت سے دبایا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ طالبان نے مولانا سمیع الحق کی سیاسی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر امریکا اور نیٹو افواج کو شکست دے کر ثابت کردیا ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں مسلط قوتیں بھی شکست سے دو چار ہونے والی ہیں، جمعیت علماء اسلام سمجھتی ہے کہ آزادی کی تحریکیں جہاد کے ذریعہ ہی کامیاب ہوسکتی ہیں اور جمعیت ان تحریکوں کی سیاسی حمایت جاری رکھے گی ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پورے ملک میں شہید ناموس رسالتؐ مولانا سمیع الحق کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم پر اجتماعات اور سیمینارز منعقد کیے جائیں گے۔اجلاس کے دوران جمعیت کی شوری اور جنرل کونسل کے اراکین نے اظہار الحق کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔
مولانا حامد الحق نے مولانا سمیع الحق کی شہادت اور قاتلوں کو تلاش کرنے اورانھیں کیفر کردار تک پہنچانے پر زور دیا، اجلاس میں مولانا عبدالروف فاروقی، مولانا سید یوسف شاہ، مولانا بشیر احمد شاد و دیگر علماء اور سیکڑوں عہدیداروں نے شرکت کی۔