قطری کسٹم ڈیوٹی چوری کیس فریقین میں معاملات طے پا گئے
قطری کسٹم ڈیوٹی چوری کیس کے معاملے پر فریقین میں معاملات طے پا گئے۔
قطری کسٹم ڈیوٹی چوری کیس کے معاملے پر فریقین میں معاملات طے پا گئے ہیں جس کے باعث اس بابت کسٹم کلکٹریٹ میں درج مقدمہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور سابق احتساب کمیشن کے سربراہ سیف الرحمان کی ریڈکو کمپنی سے برآمد کی جانے والی تمام 10 لگژری گاڑیاں بھی واپس کی جارہی ہیں۔
معاملہ طے پانے کے باعث اس کیس میں نامزد ملزم مینیجر ریڈکو کمپنی عرفان صدیقی نے بریت اور اخراج مقدمہ کی درخواست بھی کسٹم عدالت میں دائر کر دی ہے، معاملات طے ہونے کے باعث اس مقدمہ کی بقیہ تفتیش اور مزید گاڑیاں تحویل میں لینے کی کارروائیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔