آج مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا کل سے بارشیں و برفباری

جمعے تک بارشیں جاری رہیں گی، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


News Agencies/Numaindgan Express February 11, 2019
زیادہ علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گلیات میں شدید برف باری، کوئٹہ، پشاور، خضدار، قلات ڈویژن میں 3دن تک بارش کا امکان۔ فوٹو : فائل

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں منگل سے جمعے تک پھر بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا باعث بننے والی مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 2 روز بعد پھر سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے، کوئٹہ، پشاور، خضدار، قلات ڈویژن، کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں پرسوں سے 3 دن تک بارش کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے تاہم شہر قائد میں 2 روز بعد پھر سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، آج ملک کے زیادہ علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 جبکہ کم سے کم 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوامیں نمی کا تناسب صبح 58 جبکہ شام میں 44 فیصد رہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔