وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی

تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا فیصلہ حکومت اور فاروڈ بلاک میں مفاہمت کے بعد کیا گیا۔


ویب ڈیسک July 26, 2013
تحریک واپس لینے کے بعد ہائی کورٹ نے ان 5 ارکان کی اسمبلی رکنیت بھی بحال کردی ہے جن کے استعفے اسپیکر نے منظور کر کے ان کو ڈی نوٹی فائی کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

MONTREAL: آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی ہے۔

وزیر بحالیات عبدالمجاہد اور رکن اسمبلی محمد حسین سرگالہ نے گزشتہ پیر کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی تاہم حکومت اور تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والوں میں مفاہمت کے بعد فاروڈ بلاک نے اپنی تحریک واپس لینے کا اعلان کردیا جس کے بعد کل قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بلا کر تحریک واپس لی جائے گی۔

دوسری جانب ہائی کورٹ نے ان 5 ارکان کی اسمبلی رکنیت بھی بحال کردی ہے جن کے استعفے اسپیکر نے منظور کر کے ان کو ڈی نوٹی فائی کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں