صدرآصف زرداری کی سالگرہ کے موقع پراداکارہ اورگلوکارہ متھیرا کی مبارکباد

صدر زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ان کے لئے کچھ خاص کرنا چاہتی تھیں جومیں نے کیا، متھیرا


ویب ڈیسک July 26, 2013
لکس اسٹائل ایوارڈز کے فیس بک پیج پر متھیرا اپنے ہاتھوں میں کیک تھامے صدر آصف زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں۔ فوٹو: پبلسٹی

اداکارہ اور گلوکارہ متھیرا نے صدر آصف علی زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ صدر زرداری کی پرکشش شخصیت سے بے حد متاثر ہیں اور انہیں بے حد پسند کرتی ہیں۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کے فیس بک پیج پر 26 جولائی کو صدر زرداری کی سالگرہ کے موقع پر متھیرا کی فوٹو لگائی گئی ہے جس میں وہ ہاتھوں میں کپ کیک تھامے ہوئے صدر زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں۔ ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ صدر زرداری بہترین شخصیت کے مالک ہیں اور اگر وہ کسی محفل میں داخل ہوں تو لوگ ان کی طرف مائل ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ان کے لئے کچھ خاص کرنا چاہتی تھیں جو انہوں نے کیا۔

متھیرا نے کہا کہ ہم لوگ شاہ رخ خان، کترینہ کیف کی سالگرہ یاد رکھتے ہیں مگر اس شخص کی سالگرہ بھول جاتے ہیں جو اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالے ہوئے ہے، متھیرا نے کہا کہ بعض لوگ اور میڈیا میں صدر زرداری کا مذاق اڑایا جاتا ہے لیکن ان کی شخصیت کے مثبت پہلوؤں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے،متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ صدر زرداری دوسری بار بھی ملک کے صدر منتخب ہوں، انہوں نے کہا کہ ہمیں ہرغلط کام کا الزام صدر پر ڈالنے کی روش کو ترک کر دینا چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں