امریکی اسکیئر لنزے وون کا برانز میڈل فتح کے ساتھ کیریئر ختم

لنزے وون نے ریکارڈ ورلڈ کپ 20 ٹائٹلز اور سرکٹ میں مجموعی طور پر 82 فتوحات اپنے نام کیے۔


Sports Desk February 11, 2019
لنزے وون نے ریکارڈ ورلڈ کپ 20 ٹائٹلز اور سرکٹ میں مجموعی طور پر 82 فتوحات اپنے نام کیے۔ فوٹو: فائل

امریکی اسکی اسٹار لنزے وون نے برانز میڈل جیتنے کے ساتھ بھرپور کیریئر کا اختتام کرلیا۔

امریکی اسکی اسٹار لنزے وون نے اتوار کو ورلڈ ڈاؤن ہل ایونٹ میں سخت جدوجہد کے بعد برانز میڈل جیتنے کے ساتھ بھرپور کیریئر کا اختتام کرلیا۔

سلووینیا سے تعلق رکھنے والی دفاعی چیمپئن ایکا اسٹوہیک نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ریکارڈ ورلڈ کپ 20 ٹائٹلز اور سرکٹ میں مجموعی طور پر 82 فتوحات اپنے نام رکھنے والی لنزے وون نے اتوار کو مقررہ فاصلہ ایک منٹ 2.23 سیکنڈز میں طے کرکے تیسری پوزیشن پائی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔