بین اسٹوکس کو نئے قانون کا فائدہ مل گیا دوبارہ بیٹنگ کیلیے بلالیا گیا

پرانے قانون کے تحت میدان سے باہر جانے کی صورت میں اسٹوکس آؤٹ ہی قرار دیے جاتے۔


Sports Desk February 11, 2019
پرانے قانون کے تحت میدان سے باہر جانے کی صورت میں اسٹوکس آؤٹ ہی قرار دیے جاتے۔ فوٹو : فائل

انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کو میدان سے باہر چلے جانے کے باوجود بیٹنگ کیلیے دوبارہ بلالیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز 52 کے انفرادی اسکور پر اسٹوکس الزاری جوزف کا ریٹرن کیچ بنے اور میدان سے نہ صرف باہر چلے گئے بلکہ سیڑھیاں بھی اوپر چڑھنے لگے تاہم نوبال کی تصدیق ہونے پر امپائرز نے انھیں واپس بلالیا جبکہ اس وقت تک نئے بیٹسمین جونی بیئر اسٹو بیٹنگ کیلیے پہنچ گئے تھے۔

پرانے قانون کے تحت میدان سے باہر جانے کی صورت میں اسٹوکس آؤٹ ہی قرار دیے جاتے تاہم اکتوبر 2017 کو متعارف کرائے گئے نئے قانون کے تحت فیلڈ امپائر نوبال کی تصدیق پر میدان سے باہر جانے والے بیٹسمین کو دوبارہ بلاسکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔