دھونی کا جنونی پرستار فیلڈ میں گھس آیا

شائق کے ہاتھوں میں بھارتی پرچم تھا، وہ گھٹنوں کے بل جھک کردھونی کے پاؤں چھونے لگا۔


Sports Desk February 11, 2019
شائق کے ہاتھوں میں بھارتی پرچم تھا، وہ گھٹنوں کے بل جھک کردھونی کے پاؤں چھونے لگا۔ فوٹو: فائل

ایک جنونی پرستار مہندرا سنگھ دھونی کے قدم چھونے کیلیے اسٹیڈیم میں گھس گیا۔

نیوزی لینڈ میں بھی شائق بھارتی وکٹ کیپربیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کے قدم چھونے کیلیے اسٹیڈیم میں گھس گیا، یہ واقعہ تیسرے ٹوئنٹی 20 میچ میں پیش آیا جب دھونی وکٹ کیپنگ کررہے تھے۔



واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک شخص بھاگتا ہوا آیا، اس کے ہاتھوں میں بھارتی پرچم تھا، وہ گھٹنوں کے بل جھک کردھونی کے پاؤں چھونے لگا جنھوں نے فوراً جھنڈا اپنے ہاتھ میں لے لیا، اس دوران اس شخص نے پہلے اپنے دامن سے دھونی کے جوتے صاف کئےاور پھر پاؤں چھوکرسیکیورٹی گارڈز سے بچنے کیلیے وہاں سے بھاگ کھڑا ہوا۔

واضح رہے کہ اس قسم کی چیزیں بھارت میں اب عام ہیں تاہم نیوزی لینڈ میں بھی اب ایسا ہونے لگا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔