نواز شریف کی سزا معطلی سے متعلق متفرق درخواست پر نیب سے جواب طلب

درخواست گزار کا استحقاق ہے کہ وہ درخواست واپس لے سکتا ہے، جسٹس عامر فاروق


ویب ڈیسک February 11, 2019
درخواست گزار کا استحقاق ہے کہ وہ درخواست واپس لے سکتا ہے، جسٹس عامر فاروق فوٹو:فائل

ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی سے متعلق متفرق درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے نواز شریف کی سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست کی سماعت کی۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے متفرق درخواست میں کہا کہ طبی بنیادوں پر دائر سزا معطلی درخواست کی پیروی کرنا چاہتے ہیں، لہذا عدالت پہلی سزا معطلی درخواست واپس لینے کی استدعا منظورکرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ نے نواز شریف کی سزا معطلی کی دونوں درخواستوں کی سماعت کل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ طبی بنیاد پر دائر درخواست کے ساتھ کل ہی سماعت کریں گے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ درخواست گزار کا استحقاق ہے کہ وہ درخواست واپس لے سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں