آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار
پاکستانی ٹیم بدستور پہلی اور بھارت دوسری پوزیشن پر ہے۔
آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی۔
پاکستانی ٹیم بدستور پہلی اور بھارت دوسری پوزیشن پر ہے، جنوبی افریقی ٹیم ،انگلینڈ اور آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر آ گئی ہے ۔ بیٹنگ میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ فخر زماں ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بولنگ میں راشد خان کے بعد کلدیپ یادیو دوسرے نمبر پر جگہ پانےمیں کامیاب ہوئے ہیں۔ پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، عماد وسیم نے پانچ درجے چھلانگ لگاکر چوتھی پوزیشن اپنےنام کرلی ہے جبکہ ایک درجے تنزلی کے ساتھ فہیم اشرف نویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔شاہین آفریدی اٹھائیس درجہ ترقی کر کے اڑتالیس نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ٹاپ ٹین آل رائونڈرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے ۔ آسٹریلوی میکسویل پہلے اور شکیب الحسن دوسری پوزیشن پر ہیں ۔