مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے 022 فیصد اضافہ

18 اشیاکی قیمتیں بڑھ گئیں، 9 کے دام میں کمی اور 26 کے نرخ مستحکم رہے


Business Desk July 27, 2013
سب سے زیادہ بوجھ 8 ہزار کمانے والوں پر پڑا، سال بہ سال انفلیشن 9.48 فیصدرہا۔ فوٹو : فائل

ملک میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 26 کے نرخ مستحکم رہے۔

پاکستان بیوروشماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 25 جولائی 2013 کو ختم ہونے والے ہفتے میں حساس قیمتوں کا اشاریہ 200.92 پر پہنچ گیا جو اس سے ایک ہفتے قبل 18 جولائی 2013 کو 200.48 اور ایک سال قبل 26 جولائی 2012 کو 183.53 کی سطح پر تھا، اس طرح افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.22 فیصد اور سال بہ سال 9.48 فیصد اضافہ ہوا۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ بوجھ 8 ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں پر 0.34 فیصد پر پڑا جبکہ سب سے کم بوجھ 35 ہزار روپے سے زائد ماہانہ آمدنی والوں پر 0.16 فیصد پڑا۔



اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ اضافہ پیاز کی فی کلو قیمت میں 3.10 فیصد ہوا، اس کے علاوہ گندم، آٹے، گڑ، کیلے، اری 6 چاول، دال مونگ، باسمتی ٹوٹا چاول، سرسوں کے تیل، شرٹنگ، ٹماٹر، جلانے کی لکڑی، مٹی کے تیل، بکرے کے گوشت، تازہ دودھ، دہی، لانگ کلاتھ، گھی (کھلا) کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جبکہ جن قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں لہسن، دال ماش، انڈے، ایل پی جی، زندہ مرغی، دال چنا، سرخ مرچ پسی، آلو اور چینی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں