لاپتہ 3 ہسپانوی کوہ پیماؤں کو ان کے ساتھیوں نے مردہ قرار دیدیا

4 ہسپانوی کوہ پیما اتوار کے روز کوہ قراقرم کی 26 ہزار فٹ بلند گاشربرم چوٹی پر لاپتہ ہوگئے تھے۔

لاپتہ کوہ پیماؤں کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے تینوں لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لئے ایک اور ریسکیو آپریشن کیا لیکن اب تک کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے شمالی علاقے میں قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں لاپتہ ہوئے 3 ہسپانوی کوہ پیماؤں کو ان کے ساتھیوں کی جانب سے مردہ قرار دے دیا گیا۔

لاپتہ کوہ پیماؤں کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے تینوں لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لئے ایک اور ریسکیو آپریشن کیا لیکن اب تک کوئی سراغ نہیں لگ سکا اور اتنی اونچائی پر انتہائی سرد موسم میں ان کے زندہ رہنے کے امکانات کافی کم ہیں۔ کوہ پیماؤں نے یہ بیان الفریڈو گارشیا کے بلاگ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے دیا جو لاپتہ کوہ پیماؤں کے ہمراہ مہم پر نکلے تھے لیکن بعد میں راستہ تلاش کرتے ہوئے واپس بیس کیمپ پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔


کوہ پیماؤں کے ٹرپ کا انتظام کرنے والی کمپنی کے سربراہ کا تینوں کوہ پیماؤں سے آخری مرتبہ رابطہ پیر کے روز ہوا تھا جس میں تینوں کوہ پیماؤں نے بتایا تھا کہ انہوں نے بیس کیمپ کے نزدیک ہی کسی مقام پر پناہ لے رکھی ہے۔

واضح رہے کہ الپائن کلب آف پاکستان کے سربراہ منظور حسین نے منگل کے روز بتایا تھا کہ 4 ہسپانوی کوہ پیما اتوار کے روز کوہ قراقرم کی 26 ہزار فٹ بلند گاشربرم چوٹی پر لاپتہ ہوگئے تھے تاہم ان میں سے ایک کوہ پیما الفریڈو گارشیا راستہ تلاش کرتے ہوئے واپس بیس کیمپ تک پہنچ گئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story