اسٹیج شو کے دوران شائقین کے دو گروہوں میں جھگڑا

ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکی گئیں،ہوائی فائرنگ سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے


Numainda Express August 24, 2012
ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکی گئیں،ہوائی فائرنگ سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے (فوٹو فائل)

لاہور: حیدرآباد میں اسٹیج شو کے دوران شائقین کے دو گروہوں میں جھگڑا، ہوائی فائرنگ کا تبادلہ، فنکاروں نے چھپ کر جان بچائی، پولیس نے شو ختم کرا دیا۔ مہران آرٹس کونسل لطیف آباد میں سوہنی لگدی ہے کے نام سے عید کا خصوصی اسٹیج ڈرامہ جاری تھا جس میں خواتین رقاصائیں بھی شریک تھیں کہ ہال میں موجود شائقین کے دو گروہوں میں جھگڑا ہو گیا، جس دوران دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکی گئیں اور ہوائی فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

کئی گولیاں وہاں کھڑی گاڑیوں میں بھی لگیں جن سے ان کے شیشے ٹوٹ گئے، منتظمین اور شو کے فنکاروں نے اسٹیج کے عقب میں چھپ کر جان بچائی، پولیس کی بھاری نفری نے صورتحال پر قابو پایا اور دونوں گروہوں کے لوگوں کو ہال سے باہر نکالا۔پولیس کے مطابق جھگڑا پٹھان برادری میں ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں