سری لنکا میں پروٹیز کی مسلسل ناکامیوں کا سلسلہ تھم گیا
تیسرا ون ڈے 56 رنز سے جیت لیا، ملر نے 85 کی اننگز کھیلی،سوٹسوبے نے 4 وکٹیں لیں
سری لنکن سرزمین پر جنوبی افریقہ کی مسلسل 11 ون ڈے میچز میں ناکامیوں کا سلسلہ تھم گیا، مہمان ٹیم تیسراون ڈے 56 رنز سے جیت کر سیریز میں واپس آ گئی۔
ڈیوڈ ملر نے ناقابل شکست 85 رنز بنا کر مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا، سوٹسوبے نے چار وکٹیں لیں۔تفصیلات کے مطابق پالے کیلی میں اجنتھامینڈس کی نپی تلی بولنگ کے سامنے مہمان ٹیم ایک مرحلے پر 154 پر 7 وکٹیں گنوا کر مشکلات میں گھر چکی تھی،اس موقع پر ڈیوڈ ملر نے 72 گیندوں پر 85 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر سری لنکن دباؤ کو کم کردیا، پروٹیز نے 7 وکٹ پر 223 رنز بنائے، کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز 47 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔
کوئنٹن ڈی کوک نے 20 اور پال ڈومنی نے 23 رنز اپنے نام درج کرائے، اجنتھا مینڈس نے 35 رنز کے عوض 3 وکٹوں کا سودا کیا،تشارا پریرا کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں، 224 رنز کا تعاقب کرنے والی سری لنکن ٹیم 43.2 اوورز میں 167 پر ڈھیر ہوگئی، رنگانا ہیراتھ نے آؤٹ ہوئے بغیر 12 رنز بنائے، دنیش چندیمل 29 اور مہیلا جے وردنے 24 رنز بناکر پویلین واپس ہوگئے، اسٹار بیٹسمین کمار سنگاکارا کو صفر کی خفت کا سامنا رہا، تشارا پریرا 49 گیندوں پر 65 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، لونوابے سوٹسوبے نے 4 وکٹوں کیلیے 22 رنز دیے جبکہ فرحان بہردین نے 19 رنز کے بدلے 3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔