کوہستانی علاقے میں وبائی امراض 23 ہزارمویشیوں کو حفاظتی ٹیکے لگا دیے گئے

محکمہ لائیو اسٹاک و اینیمل ہسبنڈری نے جانوروں کے علاج ومعالجے کی مہم مزید تیز کردی، درجنوں دیہات کیلیے ٹیمیں تشکیل


Nama Nigar July 27, 2013
ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک جامشورو نے واضح کیا کہ اس ضمن میں تشکیل دی گئی ٹیموں کے مطابق وہ جن علاقوں میں ویکسین کرچکے ہیں یا جہاں پر یہ مہم جاری ہے، وہاں کسی بھی مویشی کی موت واقع نہیں ہوئی۔۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کوہستانی علاقوں میں جانوروں کے وبائی امراض پھیلنے اور مویشی کی ہلاکتوں سے متعلق اطلاعات پر محکمہ لائیو اسٹاک و اینیمل ہسبنڈری نے مویشیوں کے علاج ومعالجے کی مہم کو مزید تیز کردیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک و اینیمل ہسبنڈری ضلع جامشورو ڈاکٹر شادی خان شاہانی کے اعلامیے کے مطابق سندھ کے کوہستانی علاقے تحصیل تھانہ بولاخان کے مختلف قصبوں اور دوردراز گوٹھ بادل باریجو، سندھڑی، تونگ اور دیگر 20 سے25 دیہات میں وٹرنری افسران کی نگرانی میں ماہر ڈاکٹروں اور عملے سمیت کئی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جنہوں نے مویشیوں کو مختلف وبائی امراض کے حفاظتی ٹیکے لگائے اور پیٹ کی بیماریوں کی ادویہ پلائیں، اب تک تقریباً 23 ہزار سے زیادہ مویشیوں کو ویکسین دی گئی ہے۔



انہوں نے کوہستان کے تمام مویشی مالکان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ متعلقہ محکمے کی وٹرنری ٹیموں سے رابطہ کرکے اپنے مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین کروائیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک جامشورو نے واضح کیا کہ اس ضمن میں تشکیل دی گئی ٹیموں کے مطابق وہ جن علاقوں میں ویکسین کرچکے ہیں یا جہاں پر یہ مہم جاری ہے، وہاں کسی بھی مویشی کی موت واقع نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں