کرایوں پر نظر ثانی سے ایک ارب روپے کی آمدنی ہوگی ضیا لنجار

مزاروں سے حاصل نذرانے بینک میں جمع کرانے کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی ، صوبائی مشیر اوقاف


Nama Nigar July 27, 2013
ضیا الحسن لنجار نے بتایا کہ انھوں نے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی ہے جو ہر ماہ سندھ کے مزارات و درگاہوں پر جمع ہونیوالے نذرانے بینک میں جمع کرانے کا عمل طے کریگی۔

محکمہ اوقاف کو لیز اور رینٹ شیڈول پر نظر ثانی کرنے سے سالانہ ایک ارب روپے کی آمدنی ہوگی۔

لعل شہباز قلندر کے مزار کی تعمیراتی کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار صوبائی مشیر اوقاف، زکوٰۃ ضیا الحسن لنجار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔



انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے قانونی ماہرین سے صلاح و مشورے کیے جارہے ہیں۔ ضیا الحسن لنجار نے بتایا کہ انھوں نے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی ہے جو ہر ماہ سندھ کے مزارات و درگاہوں پر جمع ہونیوالے نذرانے بینک میں جمع کرانے کا عمل طے کریگی۔ سندھ بھر میں 80درگاہوں کی تزئین وآرائش کے کام نذرانے کی رقم سے ہی کیے جائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں