خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن فیل ٹرین 8 گھنٹے رکی رہی

وزیر ریلوے کی ہدایت کے مطابق مسافروں کیلیے کھانے پینے کا انتظام تو کر دیا گیا

کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن صبح 6 سے7 بجے کے درمیان سیہون ریلوے اسٹیشن پر خراب ہو گیا۔ فوٹو: فائل

سیہون ریلوے اسٹیشن پر خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن فیل ہو گیا، ٹرین 8 گھنٹوں تک اسٹیشن پر کھڑی رہی، شدید گرمی میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اور انہوں نے ریلوے کیخلاف احتجاج کیا اور نعرے لگائے، کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن صبح 6 سے7 بجے کے درمیان سیہون ریلوے اسٹیشن پر خراب ہو گیا اور8 گھنٹوں سے زائد وقت کیلیے ٹرین ریلوے اسٹیشن پر رکی رہی۔




وزیر ریلوے کی ہدایت کے مطابق مسافروں کیلیے کھانے پینے کا انتظام تو کر دیا گیا تاہم کئی گھنٹوں تک متبادل انجن فراہم نہ کیے جانے کی وجہ سے مسافرشدید گرمی میں بے حال ہو گئے۔ بعد ازاں کوٹری جنکشن سے متبادل انجن منگواکر ٹرین کو روانہ کیا گیا۔

 
Load Next Story