نوازشریف خرابی صحت کا بہانہ بنا کر این آر او مانگ رہے ہیں فیاض الحسن چوہان

نوازشریف ععلاج کے بہانے لندن جانا چاہتے ہیں لیکن ان کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی، صوبائی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک February 11, 2019
نوازشریف کا یوم حساب آ چکا ہے اور وہ کسی بھی بہانے سے راہ فرار کی تلاش میں ہیں، صوبائی وزیر۔ فوٹو: فائل

وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نوازشریف علاج کے بہانے لندن جانا چاہتے ہیں لیکن یہ کسی بھی صورت ممکن نہیں ہو سکے گا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس نوازشریف کی دل کی بیماری کا علاج موجود ہے مگر ان کے دل کی خواہش پوری نہیں کرسکتے کیونکہ وہ علاج کے بہانے لندن جانا چاہتے ہیں اور اب یہ کسی بھی صورت ممکن نہیں ہو سکے گا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جیل میں نوازشریف بیماری کے بہانے ہسپتال جانے کا کہتے ہیں اور ہسپتال پہنچ کر ان کو جیل کی یاد ستانا شروع ہو جاتی ہے، نوازشریف خرابی صحت کا بہانہ بنا کر این آر او مانگ رہے ہیں جب کہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ذاتی مفادات کے تحت جھوٹ بول رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوازشریف کے دل کے معائنہ کے لئے ایک ماہ میں 4 میڈیکل بورڈ تشکیل دیئے گئے لیکن ان کی تسلی کبھی بھی ممکن نہیں کیونکہ اب ان کے لئے یوم حساب آ چکا ہے اور وہ کسی بھی بہانے سے راہ فرار کی تلاش میں ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں