بھابھی کو جلانے والے دیور کو پولیس گرفتار نہ کرسکی

پولیس اور ڈاکٹروں کے سامنے نزاعی بیان میں بخت زرین نے دیور کو نامزد کردیا


Staff Reporter July 27, 2013
سول اسپتال کے سینئر ایم ایل او ڈاکٹر آفتاب چنڑ نے بتایا کہ خاتون 86.5 فیصد جھلس چکی ہیں۔ فوٹو: فائل

کورنگی مہران ٹاؤن میں بھابھی پر پٹرول چھڑک کر جلانے والے ملزم کو پولیس نے تا حال گرفتار نہیں کیا ۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود کورنگی مہران ٹاؤن مسجد والی گلی کی رہائشی 28 سالہ بخت زریں زوجہ جبار خان کو بدھ کو گھر میں اس کے دیور عباس خان نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی خاتون کو ابتدائی طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں سے پولیس کارروائی کیلیے جمعرات کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا، سول اسپتال کے سینئر ایم ایل او ڈاکٹر آفتاب چنڑ نے بتایا کہ خاتون 86.5 فیصد جھلس چکی ہیں، زخمی خاتون کے کزن یوسف خان نے بتایا کہ بخت زریں4 بچوں کی ماں ہے اس کا شوہر محنت مزدوری کرتا ہے۔



ملزم عباس خان بخت زریں کا دیور اور6 بچوں کا باپ ہے، چند روز قبل جبار خان اور عباس خان کے بچوں میں جھگڑا ہوگیا تھا جس پر جبار خان نے عباس خان کے بیٹے اور اپنے بھتیجے کو تھپڑ ماردیا، بات گھر والوں نے ختم کرادی تھی تاہم بدھ کی شب عباس خان بھائی کے گھر جاکر اپنی بھابھی بخت زریں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی اورفرار ہوگیا، انھوں نے بتایا کہ خاتون نے سول اسپتال میں نزاعی بیان میں بتایا کہ اسے عباس خان نے جلایا ہے واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں