رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ 966 فیصد تک کم ہوگیا  

حکومتی اقدامات کے نتیجے میں درآمدی بل میں کمی واقع ہوئی


ویب ڈیسک February 11, 2019
حکومتی اقدامات کے نتیجے میں درآمدی بل میں کمی واقع ہوئی . فوٹو : فائل

حکومتی اقدامات کے نتیجے میں درآمدی بل میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے بیرونی تجارت کو درپیش خسارے میں بھی کمی آرہی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں تجارتی خسارہ 9.66 فیصد تک کم ہوگیا ہے، سات ماہ میں 13ارب 23کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں اور سات ماہ میں 32ارب 49کروڑ ڈالر مالیت کی اشیاءدرآمد کی گئیں جب کہ سات ماہ کے دوران برآمدات میں 2.24فیصد اضافہ ہوا اور سات ماہ کے دوران درآمدی بل 5.17فیصد تک کم ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق نئے سال کے آغاز پر تجارتی خسارہ 4فیصد زائد رہا، جنوری 2019میں بیرونی تجارت کو 2ارب 46کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا جب کہ دسمبر 2018میں تجارتی خسارے کی مالیت 2ارب 36کروڑ ڈالر تھی، دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں برآمدات 1.78فیصد کم رہیں اور دسمبر کے مقابلے میں جنوری کی درآمدات 1.35فیصد بڑھ گئیں، جنوری میں 2ارب 4کروڑ ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کی گئیں اور جنوری میں درآمدات کی مالیت 4ارب 50کروڑ ڈالر رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں