جیکب آباد کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

ریلوے اسٹیشن قریب ہونے کی وجہ سے ٹرین کی رفتار کم تھی اور تمام مسافر محفوظ رہے۔


ویب ڈیسک February 11, 2019
ریلوے اسٹیشن قریب ہونے کی وجہ سے ٹرین کی رفتار کم تھی جس کے باعث تمام مسافر محفوظ رہے ۔ فوٹو : فائل

کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس جیکب آباد کے قریب بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جیکب آباد کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی ریلوے اسٹیشن جیکب آباد میں داخل ہوتے ہوئے 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، ریلوے اسٹیشن قریب ہونے کی وجہ سے ٹرین کی رفتار کم تھی، اور خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکھر اور کوئٹہ کے درمیان رات بھر کسی بھی ٹرین کی آمد ورفت نہیں، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صبح تک متاثرہ ٹریک بحال کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں