دوسرا ون ڈے قسمت دھون پر مہربان 3 چانسز کے بعد سنچری

نوبال پرکیچ ،2 مواقع پر زمبابوین فیلڈرزگیند نہ تھام سکے، بھارت 58 رنز سے کامیاب


AFP/Sports Desk July 27, 2013
دوسرا ون ڈے: بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون کٹ شاٹ کھیل رہے ہیں، زمبابوے کیخلاف کئی مواقع ملنے کے بعد وہ سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ فوٹو: اے ایف پی

قسمت شیکھردھون پر مہربان ہوگئی، 3 چانسز ملنے کے بعد زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے میں سنچری داغ دی، بھارتی ٹیم نے مقابلہ 58 رنز سے جیت کر سیریز میں سبقت کو 2-0 کرلیا۔

جے دیو انڈکت نے چار وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق ہرارے میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 294 کا مجموعہ ترتیب دیا، شیکھر دھون نے 3 چانسز کی بدولت 116 کی اننگز کھیلی، اوپنر ایک مرتبہ نوبال پرکیچ ہوئے جبکہ 2 مواقع پر زمبابوین فیلڈرز نے کیچز گرادیے، بولرز کی پرفارمنس ناقص رہی جنھوں نے 15 وائیڈز، 8 نوبالز اور پانچ لیگ بائیز کی صورت میں 28 رنز کا تحفہ پیش کیا۔

شیکھر کو پہلا چانس کیل جاروس کی نوبال پر کیچ سے ملا،اس کے بعد 14 کے انفرادی اسکور پر وکٹ کیپر برینڈن ٹیلر نے کیچ ڈراپ کر دیا،کوہلی متنازع انداز میں کیچ آؤٹ ہونے پر امپائرز سے الجھ کر پویلین واپس لوٹے، دھون اوردنیش کارتھک نے167 کی شراکت سے ٹیم کو سنبھالادیا،بیٹسمین کو تیسرا موقع 70 کے انفرادی اسکور پر بھی ملا۔



اس مرتبہ ویلر کیچ تھامنے میں ناکام رہے، کارتھک 69 کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے، ونے کمار اور شامی احمد نے اختتامی اوور میں 23 رنز بٹورے، دونوں بالترتیب 27 اور 9 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، جواب میں زمبابوین ٹیم عمدہ آغاز کے باوجود 9 وکٹ پر 236 رنز تک محدود رہی، سکندر رضا 20 رنز پر رخصت ہوئے، ایک موقع پر میزبان ٹیم نے ایک وکٹ پر 109 رنز بنا لیے تھے لیکن پھر انڈکت چھاگئے، انھوں نے 55 رنز بنانے والے سبانڈا کو مڈ وکٹ پر مشرا کا کیچ بنوایا اور پھراسی اوور میں ٹیلر کو صفر پر رن آؤٹ کردیا، بقیہ وکٹیں بھی وقفے وقفے سے گرتی رہیں، ایلٹن چگمبرا 46 اور پراسپراتسیا 52 رنز ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہے، انڈکت نے 41 رنز کے عوض4وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |