انگلش کرکٹ بھارتی سٹے بازوں کی دلچسپی بڑھنے لگی
ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران مزید مشتبہ افراد کو گراؤنڈ سے بے دخل کیا گیا، ہر گیند کی فون پر ملک میں رپورٹ دینے کا الزام
انگلش کرکٹرز میں بھارتی سٹے بازوں کی دلچسپی بڑھنے لگی، ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران مشتبہ افراد کوگراؤنڈ سے بے دخل کر دیا گیا۔
یہ لوگ بھارت میں بک میکرز کو میچ کی معلومات فراہم کر رہے تھے، کچھ عرصے قبل بھی کئی ایسی کارروائیاں کی گئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق ای سی بی اینٹی کرپشن آفیسرز نے گزشتہ دنوں ٹوئنٹی 20 میچ کے دوران 2 مشتبہ افراد کو کاؤنٹی گراؤنڈ سے باہر نکال دیا، ان پر ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے اس میچ کی ہر گیندکے بارے میں بھارت میں موجود غیر قانونی بک میکرز کو معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا، یہ مقابلہ اسکائی اسپورٹس پر بھارت اور براعظم کے دیگر ممالک میں براہ راست دکھایا گیا۔
اینٹی کرپشن آفیسرز نے بھارت سے تعلق رکھنے والے ان افراد کو اس وقت شناخت کیا جب وہ فون پر ہر گیند کے بارے میں بتا رہے تھے، یہ 'ایجنٹس' غیر قانونی جوئے کے اڈوں کیلیے کام کررہے تھے، جن کا مقصد 'اسپاٹ بولنگ' پر فائدہ اٹھانا تھا، جہاں جواری میچ کے فیصلے کے ساتھ نو بالز یا چھکوں پر بھی بازی لگا سکتے ہیں۔
سینئر اینٹی کرپشن آفیسرز نے بتایا کہ بھارت میں معمولی وقفے سے نشر ہونے والی ٹیلی ویژن نشریات کی وجہ سے بک میکرز باقاعدگی سے انگلینڈ کے میچز پر شرط لگاتے ہیں، سینئر انویسٹی گیٹر ای سی بی اسٹیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ براعظم ایشیا میں ٹی وی پر میچز تقریباً 9 سے دس سیکنڈز کے وقفے سے دکھائے جاتے ہیں، یہ معمولی وقفہ شرطیں لگانے کیلیے کافی ہوتا ہے، حقیقتاً اس سیزن میں ٹی وی پر دکھائے جانے والے ہر ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ایسے افراد گراؤنڈز میں موجود ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اس سمر میں ایسے 17 واقعات ریکارڈ کیے جن میں 13 گراؤنڈز پر 14 افراد ملوث پائے گئے،ان میں سے 2 افراد کو 28 جون کو نارتھمپٹن شائر اور گلوسٹرشائر کے مابین ٹی 20 میچ میں گراؤنڈ سے باہر نکالا گیا۔
رواں برس ایک نئے قانون کے تحت لوگوں کے گراؤنڈ سے باہر معلومات فراہم کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ رچرڈسن نے کہا کہ نارتھمپٹن شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے کسی بھی طرح غلط کارروائی نہیں کی، اینٹی کرپشن آفیشلز ہونے کے ناطے ہمیں ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے تمام میچز کے ساتھ پلیئرز پر بھی نظر رکھنا ہوتی ہے، ہمیں ایسے افرادکا بھی جائزہ لینا ہوتا ہے جو پلیئرز سے ملنے کی کوشش کرکے انھیں فائدہ پہنچانے کی بات کرتے ہیں، یہ لوگ براعظم ایشیا کے غیر قانونی بک میکرز کے ایجنٹس ہوتے ہیں،اگر یہ ایک پلیئر کو خراب کرنا چاہیں تو ایسا کرسکتے ہیں۔