قائم مقام ایڈمنسٹریٹر ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی پر برہم

ناظم آباد 7نمبر پل کے نیچے کی سڑک کو عید الفطر تک کھول دیا جائیگا، شعیب احمدصدیقی ۔


Staff Reporter July 27, 2013
رہائشی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کیخلاف مہم میں تیزی لائی جائے،افسران کو ہدایت. فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے قائم مقام ایڈمنسٹریٹر شعیب احمد صدیقی نے رہائشی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف شروع کی جانے والی بلدیہ عظمیٰ کی مہم سست پڑ جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تشویش ظاہر کی ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی پہلے ہی مالی بحران کا شکار ہے۔

اگر ریونیو میں اضافے کیلیے شروع کی گئی اس طرح کی اسکیموں پر تیزی سے عملدرآمد نہ ہوا تو یہ ادارے کو مزید نقصان پہنچانے کا سبب بنے گا لہٰذا متعلقہ محکمہ کسی بھی دبائو کو خاطر میں لائے بغیر رہائشی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے والے افراد کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھے ،یہ بات انھوں نے سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان افتخار قائم خانی کو ہدایات دیتے ہوئے کہی، اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان افتخار احمد قائم خانی نے بتایا کہ شہر کی 24 بڑی سڑکوں پر رہائشی پلاٹوں کے کمرشل استعمال کے خلاف مہم جاری ہے جس کے تحت ان تمام اہم سڑکوں پر واقع رہائشی پلاٹوں کو مقررہ فیس ادا کرکے کمرشل کرایا جاسکتا ہے ان سڑکوں میں شارع فیصل، خالد بن ولید روڈ، علامہ اقبال روڈ، راشد منہاس روڈ، شاہراہ پاکستان، شہید ملت روڈ، نارتھ ناظم آباد حیدری روڈ، نارتھ کراچی روڈ، ناظم آباداے روڈ، مین کلفٹن ، خیابان اقبال، خیابان سعدی، خیابان رومی، خیابان جامی، چوہدری خلیق الزماں روڈ کلفٹن، سرسید روڈ، پی ای سی ایچ ایس اور دیگر سڑکیں شامل ہیں۔



علاوہ ازیں بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ناظم آباد 7 نمبر پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے پل کے نیچے بنائی گئی سڑک کو عید تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا تاکہ اس اہم ترین مقام پر شہریوں کو ٹریفک جام کے مسئلے سے نجات مل سکے یہ بات انھوں نے اپنے دفتر میں بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی کمشنر وسطی ڈاکٹر سیف الرحمن، مشیر مالیات خالد محمود شیخ، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز نیاز احمد سومرو، سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن محمد اطہر، چیف انجینئر الیکٹریکل اینڈ میکنیکل شفیع چاچڑ، جی ایم کے ای ایس سی عبدالخالق شیخ، ڈپٹی جی ایم کے ای ایس سی محمد طارق، عابد جمشید ، اے سی ناظم آباد مختار علی ، چیف انجینئر وسطی اسد اللہ شاہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |