چھالیہ گٹکا منہ اور حلق کے کینسر کا سبب بن رہا ہے ماہر طب
دانتوں اور منہ کی بیماریوں میں 30 فیصد اضافہ ہوگیا،نوجوان نسل گٹکا اورچھالیہ کھانےسےمنہ کی بیماریوںمیں مبتلاہونےلگی۔
ملک میں دانتوں اورمنہ کی بیماریوں میں30 فیصد اضافہ ہوا ہے، چھالیہ، مین پوری ، ماوا، گٹکا منہ اوردانتوں کی بیماریوں میں اضافے کاسبب بن رہے ہیں۔
زہر آلود اشیا کے استعمال سے نوجوان نسل میں منہ اوردانتوں کے امراض ہولناک صورت اختیارکرتے جارہے ہیں،یہ بات پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما اورپرائمری ڈینٹل ہیلتھ کانفرنس کے پیٹرن ڈاکٹر فیروزجہانگیر نے گزشتہ روزصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی، انھوں نے کہاکہ غیرصحت مندانہ اشیائے خورونوش،چھالیہ، مین پوری اور گٹکا دانتوں اور حلق میں کینسرکے امراض کا سبب بن رہے ہیں یہی وجہ ہے ملک میں گزشتہ 5 سال کے دوران منہ، دانتوں، مسوڑوں کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
ان میں7فیصد متاثرہ خواتین بھی شامل ہیں، ڈاکٹر فیروزجہانگیر نے کہاکہ ملک میں پہلی پرائمری ڈینٹل ہیلتھ کانفرنس اکتوبر میں منعقدکی جارہی ہے جس میں دانتوں اور منہ کی بیماریوں کے حوالے سے علاج میں ہونے والی نئی پیش رفت اور پاکستان میں دانتوں کی بیماری کے تدارک پر خصوصی مقالے پیش کیے جائیں گے،پاکستان میں گزشتہ 5 سال کے دوران منہ، گلے اوردانتوں کی بیماریوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے جوایک ہولناک صورتحال ہے۔