مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید

ضلع بھرمیں موبائل اورانٹرنیٹ سمیت ٹرین سروس بھی تاحال معطل ہے، کشمیرمیڈیا سروس


ویب ڈیسک February 12, 2019
بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران 2 روز قبل بھی فائرنگ کرکے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان کشمیری شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھرضلع پلوامہ کے علاقے رتنی پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے ایک نوجوان شہری کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

نوجوان کی شہادت پر ضلع بھر میں شہریوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سمیت ٹرین سروس بھی تاحال معطل ہے۔ قبل ازیں اسی علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں بھارتی فوج کے ایک کمانڈو سمیت 2 فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ 2 روزقبل بھی بھارتی فوج نے ضلع کلگام کا محاصرہ کرتے ہوئے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔