نئی دہلی کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک

ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں


ویب ڈیسک February 12, 2019
ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 17 افراد جھلس کر ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے کیرول باغ علاقے میں واقع آرپیت پیلس نامی ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، آتشزدگی کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کی 22 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر 4 گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا جب کہ ریسکیو ٹیموں نے تقریباً 50 کے قریب افراد کو ہوٹل سے باہر نکالا، زخمیوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، 4 کی حالت نازک ہے۔



پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اموات ہوٹل کے کمروں میں دھواں بھر جانے سے دم گھٹ جانے کے باعث ہوئیں۔ تاحال آتشزدگی کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکے ہے تاہم شارٹ سرکٹ کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراعلیٰ اروند کجروال نے افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والے لواحقین کے لیے 5 لاکھ فی کس امدادی رقم کا اعلان کیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ کے حکم پر آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔