امریکا صدر اوباما نے بھارتی نژاد امریکی شہری لیومناری کو عدلیہ میں ہم عہدے کیلیے نامزد کر دیا

صدراوباما نے چاپریاسمیت دیگر 5عدالتی عہدوں کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا۔


Online July 27, 2013
صدراوباما نے چاپریاسمیت دیگر 5عدالتی عہدوں کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا۔ فوٹو : فائل

LARKANA: امریکی صدراوباما نے بھارتی نژادامریکی شہری کوعدلیہ میں اہم عہدے پرتعیناتی کے لیے نامزدکردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدراوبامانے بھارتی نژادامریکی شہری لیومناری وائنسی گردھاری چاپریاکو کیلیفورنیاکی ضلعی عدالت کے جج کے طورپر تعیناتی کے لیے نامزد کیاہے۔ صدراوباما نے چاپریا سمیت دیگر 5عدالتی عہدوں کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ان کی جانب سے عدلیہ کے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے لیے نامزد کیے گئے۔

تمام افرادکا نمایاں قانونی کیریئرہے اورفیڈرل بینچ کے ججوں کے طورپران کی تعیناتیاںباعث اعزازہوں گی۔ واضح رہے کہ صدراوباما کی جانب سے نامزدکیے گئے ان تمام افرادکی ان کے عہدوں پر تعیناتی کے لیے سینیٹ سے تصدیق کی ضرورت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں