عراق کے مختلف شہروں میں دھماکے اورفائرنگ 40 افراد ہلاک درجنوں زخمی

شہرنوفل میں امدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ دوسرا دھماکا ہوگیا، دہشتگردی کی منظم کارروائی میں کم ازکم 15افراد مارے گئے.


AFP/APP July 27, 2013
مقدادیہ میں دھماکے نے 14افراد کی جان لی، مدائن میںہوٹل دھماکے کا نشانہ بنا، 3ہلاک، مسلح افراد کی فائرنگ، مزید8افراد قتل۔ فوٹو: فائل

KARACHI: عراق بھر میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں کم ازکم 40 افراد ہلاک ہوگئے۔

جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب بغداد کے شمال میں واقع شہر بعقوبہ کے قصبے نوفل میں مرکزی شاہراہ پر زوردار دھماکا ہوا ۔ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہی تھیں کہ دوسرا دھماکا ہوگیا۔ یکے بعد دیگرے 2دھماکوں میں کم ازکم 15افراد مارے گئے۔ دھماکے شاپنگ سنٹرز اور کیفے ہائوسز میں ہوئے جہاں لوگوں کی بڑی تعداد خریداری اور کھانے پینے میں مصروف تھی۔مدائن میں سڑک کنارے ہوٹل کے قریب نصب بم پھٹنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔



پولیس کے مطابق سب سے خوفناک دھماکا مقدادیہ کی پارکنگ میں کھڑی کار میں ہوا، دھماکے میں 14 افرادہلاک ہوئے ۔ یہ علاقہ بغداد کے شمال مشرق میں 80 کلومیٹر دور واقع ہے۔ ایک عینی شاہد سلیم عزیز نے بتایا کہ میں اپنے ہمسائے کی دکان پر بیٹھا تھا کہ ہم نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی تاہم میں کچھ دیکھ نہیں سکا اور جب میری آنکھیں کھلی تو میں اسپتال میں زخمی حالت میں تھا۔ اسی علاقے میںدوسرا واقعہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوا جہاں دھماکے سے4 افراد ہلاک ہو گئے ۔ اس کے علاوہ فائرنگ کرکے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں