منصوبہ بندی کمیشن کواسٹرٹیجک تھنک ٹینک بنائینگےاحسن اقبال

وفاقی وزیر سے یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر اور ڈی جی ویسٹ ایشیا اے ڈی بی کی ملاقات.


Numainda Express July 27, 2013
وفاقی وزیر سے یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر اور ڈی جی ویسٹ ایشیا اے ڈی بی کی ملاقات۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن کو اسٹرٹیجک تھنک ٹینک میں تبدیل کیا جارہا ہے جوکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے قبل از وقت آگاہ کریگا۔

پاکستان پانی کی کمی کا شکار ملک ہے اور پانی ذخیرہ کرنیکی کم سہولتوں کے باعث نیم آبپاش ملک ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کو یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹرگریگوری گوٹلیب کی قیادت میں وفد اور ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)کے ڈائریکٹر جنرل برائے ویسٹ ایشیا ڈپارٹمنٹ کلاوس گری ہاسورکی قیادت میں وفد سے علیحدہ علیحدہ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔



یوایس ایڈکے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہا کہ امریکی کانگریس کی طرف سے دیامر بھاشا ڈیم کے قابل عمل ہونے کی مطالعاتی رپورٹ کی منظوری کا اقدام قابل تعریف ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ ہم پن بجلی اور آبپاشی کیلیے آبی ذخائرکی تعمیر کے سلسلے میں امریکی تعاون کو بڑی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انھوں نے پاکستانی اورامریکی طلبا کیلیے علمی تحقیقی مرکزکے قیام کی تجویز پیش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں