بینظیرقتل کیسایف آئی اے نیاپراسیکیوٹر مقرر نہ کرسکی

سرکاری پراسیکیوٹرکی عدم تعیناتی کے باعث ملک کے اس اہم ترین مقدمے کی سماعت مسلسل تاخیر کاشکار ہے۔


Qaiser Sherazi July 27, 2013
سرکاری پراسیکیوٹرکی عدم تعیناتی کے باعث ملک کے اس اہم ترین مقدمے کی سماعت مسلسل تاخیر کاشکار ہے۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس میں حکومت کی طرف سے کیس کی پیروی کیلیے مقتول سابق سینئر پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار علی کی جگہ اب تک نیا پراسیکیوٹرمقرر نہیں کرسکی۔

سرکاری پراسیکیوٹرکی عدم تعیناتی کے باعث ملک کے اس اہم ترین مقدمے کی سماعت مسلسل تاخیر کاشکار ہے۔ وزارت قانون نے ایف آئی اے کوپراسیکیوٹرکی تعیناتی کیلیے3وکلاکاپینل بناکربھیجنے کی ہدایت کی تھی مگرایف آئی اے یہ پینل بھی نہیں بھیج سکی،ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سینئروکلاکی طرف سے اس کیس کی پیروی سے انکارکے بعد نئے پراسیکیوٹرکی تعیناتی مشکلات کاشکارہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں