چیئرمین نیب کی تقرریصدارتی انتخابات کی سرگرمیاں آڑے آگئیں
وزیراعظم اورقائد حزب اختلاف میں رابطہ ختم،چیئرمین کی تعیناتی تاخیر کا شکار
صدارتی انتخابات کی سرگرمیوں کے باعث چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے وزیراعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ میں رابطہ ختم ہوگیا۔
اب اس سلسلے میں ملاقات صدارتی انتخابات کے بعد چیئرمین نیب کی تعیناتی کے بارے میں وزیراعظم اورقائد حزب اختلاف کی ملاقات متوقع ہے۔
صدارتی انتخابات کا شیڈول آنے سے قبل چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف میں ناموں کے حوالے سے کافی پیش رفت ہوئی تھی اور ملاقات متوقع تھی تاہم صدارتی انتخاب کے باعث یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا ذرائع کے مطابق صدارتی انتخاب کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔