عابد شیرعلی نے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کا حلف اٹھا لیا

قائمقام صدر سید نیرحسین بخاری نے جمعے کو ایوان صدر میں عابد شیرعلی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔


APP July 27, 2013
قائمقام صدر سید نیرحسین بخاری نے جمعے کو ایوان صدر میں عابد شیرعلی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی عابد شیرعلی نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

قائمقام صدر سید نیرحسین بخاری نے جمعے کو ایوان صدر میں عابد شیرعلی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف اور دیگراعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ عابد شیر علی جنھیں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے نے حلف برداری کے بعد 'اے پی پی' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جلد کیا جائے گا۔ بجلی چوری میں ملوث عناصر کی ناقابل ضمانت گرفتاری اور ایک سال کے لیے بجلی کے کنکشن سے محرومی سمیت سخت قوانین بنائے جائیں گے۔

بجلی چوری سے قومی معیشت کوکئی ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ لائن لاسز میں کمی، پاور ٹرانسمیشن لائنوں کی بہتری اور بجلی کے بلوں کے واجبات کی وصولی ایک بڑا چیلنج ہے۔ حکومت بجلی کی تقسیم کے نظام میں شفافیت یقینی بنائے گی۔ نئی توانائی پالیسی کا اتفاق رائے سے اعلان کیا جائے گا جس سے وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے مطابق روشن پاکستان تشکیل پائے گا۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ توانائی کے بحران پر3 برس میں قابو پا لیا جائے گا جس کا معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |