60 سال میں ریلوے میں صرف لوٹ مارکی گئی سعد رفیق
لولی لنگڑی ریلوے ورثے میں ملی،ٹرین حادثے کا ذمے دارڈرائیور ہے، جائے حادثہ پر گفتگو
ISLAMABAD:
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کیلیے 5،5 لاکھ اور زخمیوں کیلیے 2،2 لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیورکے فرار سے ثابت ہوتا ہے کہ اس حادثے کا ذمے دار وہ ہے۔
سحری کے وقت جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لولی لنگڑی ریلوے ہمیں ورثے میں ملی ہے، بدقسمتی سے گزشتہ 60 برسوں میں ریلوے کی بہتری کے لیے ٹھوس بنیادوں پرکوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی بلکہ صرف لوٹ مار کی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ ریلوے کی بہتری کے لیے ہمیں وقت درکار ہے۔
انھوں نے کہا کہ عید الفطرکے بعد ریلوے کی اراضی پرقبضہ کرنے والے اور تجاوزات کنندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انھوں نے ریلوے لائن کے اردگرد تجاوزات اور لنڈا بازار ختم نہ کرنے پر ریلوے حکام کی سخت سرزنش کرتے ہوئے انھیں فوری ہٹانے کا حکم دیا، خواجہ سعد رفیق نے بعد ازاں سول اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی بھی عیادت کی، اس موقع پرآر پی او ملک خدا بخش، ڈی سی او طارق جاوید ملک' سی پی او راجہ رفعت مختار، اے سی صدر سید صلاح الدین ممبران پنجاب اسمبلی توفیق بٹ، عبدالرئوف مغل سمیت ریلوے کے افسران کی بڑی تعداد بھی ہمراہ تھی۔