الطاف حسین نے کارکنوں کوہمیشہ صبر کی تلقین کی رابطہ کمیٹی

مخیرحضرات زکوٰۃ و فطرہ خدمت خلق فائونڈیشن کو عطیہ کریں، عوام سے اپیل


Express Desk July 27, 2013
مختلف سیکٹرز میں افطار تقاریب سے حیدرعباس رضوی، عامر خان و دیگر کا خطاب۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر عباس رضوی، عامر خان اور عادل خان نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ کارکنان و عوام کو صبر اورا ستقامت ، اساتذہ اور والدین کا احترام کا درس دیا ہے ۔

الطاف حسین نے ایم کیوایم اور کارکنان کے ساتھ ہونیوالے مظالم کے باوجود جنگ وجدل ، محاذ آرائی کے بجائے برداشت ، تحمل اور صبر کو فو قیت دی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم فیڈ رل بی ایریا سیکٹر آفس اور اسکیم 33سیکٹرالحنا گارڈن نزد مسکن چورنگی، گلشن اقبال کے زیر اہتمام منعقدہ افطار تقاریب کے شرکا سے خطاب کیا۔ اس موقع پر حق پرست ارکان قومی اسمبلی نبیل گبول، سفیان یوسف ، افتخار عالم ، مزمل قریشی، صو بائی اسمبلی کے اراکین فیصل سبزواری، عبداللہ شیخ، خالدبن ولایت ، ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین کے علاوہ دیگرذمے داران وکارکنان بھی موجود تھے۔



رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے باوجود الطاف حسین نے ہمیشہ اپنے کارکنان کوصبرکی تلقین اور ہدایت کی ہے کہ خصوصاََاس ماہ مقدس کی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے منفی پروپیگنڈے پر اپنا ردعمل ظاہرکرنے کے بجائے درگزر سے کام لے کر بھائی چارے کو فروغ دیں۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ ایم کیوایم غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی جماعت ہے اور اس کے تمام اخراجات عوام اور مخیر حضرات کے چندے سے پورے کیے جاتے ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت کے سلسلے میں یتیموں، بیوائوں، غربا اور مساکین میں رمضان المبارک کے آخر ی ایام میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا جاتا ہے لہٰذا عوام و کارکنان زکوٰۃ و فطرے کی رقم خدمت خلق فائونڈیشن میں جمع کرا کر اس کارخیر میں بھرپور حصہ لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |