پیپلز پارٹی کو صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہئے تھا اقبال ظفر جھگڑا

ملک اور جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرناچاہئے، اقبال ظفر جھگڑا


ویب ڈیسک July 27, 2013
ملک اور جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرناچاہئے، اقبال ظفر جھگڑا. فوٹو ایکسپریس نیوز

مسلم لیگ (ن) کے متبادل صدارتی امیدوار اقبال ظفر جھگڑا نے صدارتی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، ان کا کہنا ہے کہ سیاست اور جمہوریت میں کسی چیز کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کو صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ نہیں بنانا چاہئے تھا۔

اسلام آباد میں صدارتی انتخاب کے لئے جمع کرائے گئے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ ان کا آئینی حق ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ ملک اور جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہئے۔

ظفر اقبال جھگڑا کا کہنا تھا کہ سیاست اور جمہوریت میں کسی چیز کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، اسی بنیاد پر ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کا وفد نائن زیرو گیا اور ایم کیوایم نے ماضی کو بھلا کر حکومتی پالیسیوں کے ساتھ دینے کا عندیہ دیتے ہوئےاپنے غیرمشروط تعاون کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صدارتی امیدوار سینیٹر رضا ربانی نے گذشتہ روز صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا، اس موقع پر مسلم لیگ (ق)، اے این پی اور بی این پی عوامی نے بھی پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں